جموں //گزشتہ روز بھاجپا ریاستی صدر رویندر رینہ کی جانب سے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو پر دئیے گئے بیان کی مذ مت کرتے ہوئے پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا ہے کہ بھاجپا لیڈران ملکی تحریک آزادی سے بے خبر ہیں جبکہ ان لیڈران نے صرف ناگپور کی تاریخ کا ترجمہ یاد کیا ہو ا ہے ۔اس سلسلہ میں پردیش کا نگریس کمیٹی کے ترجمان رویندر شرما نے کہاکہ جواہر لعل نہرو ایک تاریخی شخصیات ہیں جنہوں نے ملکی آزادی میں ایک اہم رول ادا کیا ہوا ہے ۔انہوں نے رویندر رینہ کو مبینہ طور پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کچھ لیڈران اپنے سیاسی مفاد کیلئے ایسی بیان باز کر رہے ہیں ۔انہوں نے بھاجپا لیڈران کو تجویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ملکی آزادی میں اہم رول ادا کرنے والے لیڈران کے سلسلہ میں بیان دینے سے قبل تاریخ کا مطالعہ کرلیا کرئیں ۔کانگریس کارکنان نے بی جے پی خلا ف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس دوران مقررین نے کہا کہ بی جے پی نے اخلاقیات کو پس پشت ڈال دیا ہے اور بوکھلاہٹ میں پارٹی کے مقامی لیڈران متنازعہ بیان بازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا لیڈران کے بیانات ان کے اخلاقی دیوالیہ پن کے غماز ہیں۔پارٹی ترجمان نے اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بھاجپا کے پارٹی صدر صر ف ان لیڈران کی حمایت کرتے ہیں جو عوام کیساتھ جھوٹے وعدے کر تے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ گزشتہ چار برسوں سے بھاجپا قیادت نے ملک میں جس سیاست کو بڑھائو دیا ہے وہ آپسی یکجہتی اور امن و امان کیلئے ایک معقول قدم نہیں ہے ۔دریں اثنا این ڈی اے گور نمنٹ کی جانب سے سی بی آئی ڈائریکٹر کو ہٹانے کے سلسلہ میں یوتھ کانگریس نے جموں میں مرکزی حکومت کیخلاف شدید احتجاج کیا ۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ممبراور پردیش کا نگریس کمیٹی کے سابقہ ریاستی صدر پرنیو سگوتراہ کی سربرائی میں یوتھ کانگریس کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد پریس کلب کے سامنے جمع ہو ئی ۔ان کارکنوں نے بھاجپا کی مرکزی حکومت کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پتلا بھی نظرر آتش کیا ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے پرنیو سگوتراہ نے کہا کہ این ڈی اے کی مرکز ی حکومت کی جانب سے سی بی آئی کے کام کاج میں مداخلت تشویش ناک عمل ہے ۔انہوں نے مبینہ طور پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بھاجپا کی مرکزی حکومت نے رفیل معاملے پر پردہ ڈالنے کیلئے غیر قانونی طریقہ کار سے سی بی آئی ڈائریکٹر کو ہٹا دیا ۔انہوں نے یوتھ کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بھاجپا کی مرکزی حکومت کی جانب سے کی جارہی رشوت خوری اور عوام کیساتھ کی جارہی کھلواڑ کو سامنے لانے کیلئے کام کرئیں اور عوام کی زمینی سطح پر بیدار کرئیں ۔اس موقعہ پر احتجاج میں پردیش یوتھ کانگریس کے ریاستی نائب صدر پنکج بسوتراہ ،سہیل شرما ،نرمندیپ سنگھ ،حسن مرزا ،سشیل بھگت ،محمد فیاض جرال ودیگران بھی موجود تھے ۔