جموں//ایک بھارت شرشٹابھارت (ای بی ایس بی) کیمپ یہاں این سی سی کیمپنگ گرائونڈ نگروٹہ میں شروع ہواجس کااہتمام این سی سی گروپ ہیڈکوارٹرجموں نے ،این سی سی ڈی ٹی ای ،جے اینڈکے جموں کے تحت کیاتھا۔کیمپ کامقصد نوجوانوں میں قومی یکجہتی کے جذبے کوفروغ دینا اورانہیں کیرئیرکے مواقعے حاصل کرنے کے قابل بناناہے۔کیمپ میں گجرات سے آئے ہوئے کیڈٹوں نے بھی شرکت کی۔جموں پہنچنے پران کاوالہانہ استقبال کیاگیا۔اس دوران کیمپ میں شرکت کررہے 500 کیڈٹوں نے کہاکہ ایسوسی ایٹ این سی سی آفیسران(اے این اوز) اورپرماننٹ انسٹرکٹرسٹاف(پی آئی سٹاف) نے کہاکہ گجرات کے 100لڑکوں اور100 لڑکیوں،یہاں جموں کیمپ میں حصہ لینے پہنچے جن کاجموںریلوے سٹیشن پروالہانہ استقبال کیاگیا۔اس دوران این سی سی افسران نے گجرات کے کیڈٹوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس کے علاوہ گجراتی کیڈٹوں نے امرمحل میوزم کادورہ کیاجہاں وہ ڈاکٹرکرن سنگھ سے بھی ملا۔بعدازاں انہوں نے باغ باہواورایکوریم کابھی دورہ کیا۔