عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// قومی تحقیقاتی ایجنسی( این آئی اے) اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی( ایس آئی اے) کی ایک مشترکہ ٹیم نے پولیس سٹیشن نوگام میں درج پوسٹر کیس کے سلسلے میں جمعہ کو سرینگر کے مضافات میں نائیک باغ نوگام علاقے میں تلاشی لی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تلاشی ایک کرایہ کے کمرے میں کی گئی جو مولوی عرفان احمد وگے ولد غلام محی الدین وگے نادیگام، شوپیان سے منسلک ہے، جو اس وقت حراست میں ہے۔حکام کے مطابق یہ تلاش نوگام کے علاقے میں پوسٹرز کی گردش کے حوالے سے جاری تحقیقات کا حصہ ہے۔ مشترکہ ٹیم نے تحقیقات سے متعلقہ مواد کے لیے احاطے کا معائنہ کیا اور مزید جانچ پڑتال کے لیے دستاویزی اشیا کی جانچ کی۔حکام نے کہا کہ کیس کی تفتیش جاری ہے۔