عظمیٰ نیوز سروس
جموں//نسان موٹر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (این ایم آئی پی ایل)نے بھارت میں عالمی سطح پر اپنے نئے اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل (سی۔ایس یو وی)آل نیو نسان ٹیکٹن کی شاندار رونمائی کی۔کمپنی نے ٹی 280ماڈل کی ابتدائی قیمت 14.99لاکھ روپے جبکہ ٹی 160 ماڈل کی ابتدائی قیمت 10.49 لاکھ روپے مقرر کی ہے۔ یہ لانچ نسان کی نئی مصنوعات کی حکمت عملی میں ایک اہم سنگ میل تصور کی جا رہی ہے۔نئی نسان ٹیکٹن اپنے زمرے کی واحد گاڑی ہے جس میں مکمل طور پر ٹربو چارجڈ انجنوں کی رینج فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں 280نیوٹن میٹر ٹارک، گوگل بلٹ اِن کنیکٹیویٹی اور 700لیٹر کی کلاس میں سب سے زیادہ بوٹ اسپیس جیسی نمایاں خصوصیات شامل ہیں۔ٹیکٹن کے ذریعے نسان نے اپنے اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل کی مضبوط شناخت کو بھارتی مارکیٹ کے انتہائی مسابقتی سیگمنٹ میں ایک نئے انداز سے پیش کیا ہے۔ یہ گاڑی چنئی پلانٹ میں تیار کی گئی ہے اور نسان کے ون کار، ون ورلڈفلسفے کے تحت تیار ہوئی ہے۔
اس کی فروخت بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا کے متعدد ممالک میں بھی کی جائے گی، جس سے عالمی سطح پر نسان کی مینوفیکچرنگ حکمت عملی میں بھارت کے بڑھتے ہوئے کردار کو مزید تقویت ملے گی۔نسان کے چیف پرفارمنس آفیسر گیوم کارتیے نے عالمی رونمائی کے موقع پر کہا کہ نسان بھارت میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط اور مسابقتی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل نیو ٹیکٹن عالمی معیار کی مصنوعات اور مقامی صارفین کی ضروریات کا بہترین امتزاج ہے اور کمپنی کے مستقبل کے وڑن کی عکاسی کرتی ہے۔نسان کے اے ایم آئی ای او خطے کے چیئرمین ماسیمیلیانو میسینانے کہا کہ بھارت نسان کی عالمی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کے مطابق ٹیکٹن ون کار، ون ورلڈ فلسفے کی بہترین مثال ہے، جسے بھارت میں تیار کیا گیا ہے، بھارتی صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسے مشرق وسطی سمیت مختلف عالمی منڈیوں میں برآمد کیا جائے گا۔یہ نئی سی۔ایس یو وی صرف ایک نئی گاڑی نہیں بلکہ بھارت میں نسان کے نئے دور کی علامت ہے، جسے کمپنی کی برانڈ شناخت کو مزید مضبوط بنانے، صارفین کو جدید ٹیکنالوجی اور اعلی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے متعارف کرایا گیا ہے۔نسان اور انفینیٹی کے مڈل ایسٹ، سعودی عرب، بھارت اور سی آئی ایس خطے کے صدرتھیری سباغ نے کہا کہ ٹیکٹن بھارت میں نسان کی نئی پیش رفت کی مضبوط علامت ہے۔ ان کے مطابق آل نیو گریوائٹ کے بعد ٹیکٹن کی عالمی رونمائی کمپنی کے اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل پورٹ فولیو کو مزید مستحکم کرے گی۔ منفرد اور پرکشش بیرونی ڈیزائنافسانوی نسان پیٹرول سے متاثرہ ٹیکٹن کا بیرونی ڈیزائن نسان کی مضبوط اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل روایت کو جدید انداز میں پیش کرتا ہے۔ گاڑی کا شاندار باڈی ڈیزائن، مضبوط پہیے، ایروڈائنامک اسپوئلرز، فلش روف ریلز، مکمل چوڑائی پر مشتمل کروم گرل، ڈبل سی کنٹراسٹ اسکیڈ پلیٹ اور سی نما پانچ چیمبر ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس اسے ایک منفرد شناخت عطا کرتے ہیں۔عقب میں سنکرو فلو سی نما کنیکٹڈ ایل ای ڈی ٹیل لیمپس اور پیانو بلیک رنگ میں ’مجیسٹک ہمالین کریسٹ‘گاڑی کے مہم جوئی کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔