سرینگر// وادی اور لداخ خطہ میں خشک موسم کے بیچ سردی کی شدت میں بتدریج گراوٹ درج ہو رہی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید گراواٹ دیکھنے کو ملی گی اور 20نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک اور بہت سردرہنے کا بھی امکان ہے۔ وادی میں دن کے دوران ہلکی دھوپ رہتی ہے اور صبح وشام ٹھنڈی ہوائیں چلتی ہیں جس سے شدید ٹھنڈ محسوس کی جا رہی ہے ۔مطلع صاف رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرات میں بتدریج گراوٹ آرہی ہے۔منگل اور بدھ کی درمیانی شب گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ،جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری تھا۔ پہلگام میں گذشتہ رات بھی رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی، جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0ڈگری ریکارڈ گیا گیا جبکہ اس سے قبل کی رات بھی پہلگام میں یہی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا ۔سرینگرمیں کم سے کم درجہ حرارت 1.6 ڈگری ریکارڈ ہوا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.1 ڈگری ریکارڈ ہوا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.1 ڈگری تھا۔ قاضی گنڈ میں رات کا درجہ حرارت 0.2 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.8 ڈگری تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.5 ڈگری ، ضلع کرگل میںمنفی 3.0 ڈگری ریکارڈ ہوا ہے ۔