نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ میں سیول ڈیفنس کارکنوں کی جانب سے کووڈ سے متعلق بیداری مہم چلائی گئی ۔اس مہم میں رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔انہوں نے گاڑیوں کی مدد سے قصبہ نوشہرہ و ملحقہ علاقوں کی عوام کو کوود سے متعلق بیدار کرتے ہوئے کہاکہ وہ کووڈ سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔رضا کاروں نے کہاکہ کووڈ کی وجہ سے پوری دنیااور ملک میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی موت ہوچکی ہے تاہم کووڈ ویکسین کیساتھ ساتھ اس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ۔اس مہم کے دوران قصبہ نوشہرہ کی 13وارڈوں کی عوام کو لوڈ سپیکروں کی مدد سے کووڈ سے متعلق بیدار کیا گیا ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وائر س کے پھیلائو کو کم کرنے کیلئے انتظامیہ کی گائیڈلائیز پر مکمل عمل کیا جائے ۔