راجوری//نوشہرہ کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی پر سیوٹ کے لوگوںنے جموں پونچھ شاہراہ کو بند کرکے احتجاج کیا جبکہ سندر بنی میں آج بند رکھاجائے گا۔جمعرات کو سیوٹ کے لوگ بڑی تعداد میں جموں پونچھ شاہراہ پر امڈ آئے اور انہوںنے گاڑیوں کی آمدورفت بند کرکے احتجاج کیا ۔مظاہرین مانگ کررہے تھے کہ نوشہرہ میں اے ڈی سی کی تعیناتی عمل میںلائی جائے اور اس کادفتر سیوٹ میں کھولاجائے جو کالاکوٹ ، سندر بنی اور راجوری کے لئے ایک مرکزی مقام ہے ۔احتجا ج کودیکھتے ہوئے تحصیلدا ر سندر بنی اور ایس ایچ او دھرمسال موقعہ پر پہنچے اور انہوںنے معاملہ حکام کے نوٹس میں لانے کا یقین دلایاجس پرمظاہرین پرامن طو رپر منتشر ہوگئے ۔دریں اثناء سناتن سبھااور دیگر تنظیموں کی کال پر سندر بنی کو آج بند رکھاجارہاہے ۔مقامی لوگوں کامطالبہ ہے کہ اے ڈی سی کادفتر سندر بنی میں کھولاجائے اوراسی مانگ پر انہوںنے تجارتی سرگرمیاں ٹھپ کرکے آج بند کی کال دی ہے ۔ اس بند کال کی وجہ سے جموں پونچھ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت بھی متاثر رہنے کا امکان ہے ۔