گیت
سورج غروب ہوتے ہی وہ اپنے گھر گیا
شادی کے بعد یار کا لڑکا سُدھر گیا
دھکے سنیما ہال کے کھاتا نہیں ہے اب
ریکھا کی فلم دیکھنے جاتا نہیں ہے اب
زینت امان کا بھی لو جادو اُتر گیا
شادی کے بعد یار کا لڑکا سدھر گیا
نرمی کی بات آج لڑاکو کو بھا گئی
کمرے میں اس کے گاندھی کی تصویر آگئی
اب بروس لی کا فوٹو وہ جانے کدھر گیا ہے
شادی کے بعد یار کا لڑکا سدھر گیا
سبزی بھی لے کے آگیا گڈھا بھی بھر دیا
اَبا نے جو کہا تھا وہی کام کر دیا
کردار آلسی کا کہ بے حد نکھر گیا
شادی کے بعد یار کا لڑکا سدھر گیا
اچھا بُرا ہے کیا وہ اُسے جاننے لگا
یاروں کو دوستوں کو ارونؔ ٹالنے لگا
اب کھیلنے کے ذکر پر بھی وہ مکر گیا
شادی کے بعد یار کا لڑکا سدھر گیا
ارون شرما صاحبابادی
پٹیل نگر ،غازی آباد اُتر پردیش
نادر زبان
تاثیرِ انگبیں ہے اُردو زبان میں
مصرف میں اسکو لائو سارے بیان میں
وہ یہ نادر زبان ہے جس نے آذرؔ
جنم اپنا لیا ہندوستان میں
ہُوا ب ارتقا اِس کا یہاں پر
بجا ناقوسِ فطرت درجہاں میں
جب پھیلی بُوئے ناف اسکی زمیں پر
فضا پُرکیف تھی پھر گلستاں میں
یہ پھیلائو اِس کا تھا قابل ستائش
ہوئی معروف یہ سارے جہاں میں
اماں! ماخذ تھی اسکی کشتِ دکنؔ
پھر پھیلی جستہ جستہ کون و مکاں میں
نہیں تھا اس کا کوئی نقشِ ماضی
نہ تھا آئینہ اِس کا کُل جہاں میں
سبب اغیار کے آمد سے ہوا یہ
زبان پیدا ہوئی ہندوستان میں
بدولت اِن کے ہی بدلا پھر لہجہ
تبدُل ہوگیا حرف و بیاں میں
ہوا اِس طور پھر آغاز اس کا
ہوئی بالغ یہ دورِ شاہ جہاںؔ میں
دیا اُس نے ہی اسکو نام ’’اردو‘‘
ہوئی مشہور پھر ہندوستانؔ میں
بِلا تفریق پھر مذہب و ملت
یہ پھیلی دشت و صحرا گلستاں میں
ہوئے گرویدہ جب اِسپہ شہنشاہ
مقام اسکو ملا پھر آپ ہی ایواں میں
مجھے ہے ناز و وافر خُود پہ عُشاقؔ
سیاہ کرتا ہوں کاغذ اِس زباں میں
عُشاقؔ کشتواڑی
صدر انجمن ترقی اردو (ہند)شاخ چناب ویلی کشتواڑ،جموں
موبائل نمبر؛9697524469