بٹوت // جموں وکشمیر جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام سب ڈویژن رام سو کے ناچلانہ میں یک رو زہ دینی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں اسلام میں خواتین کا مقام اور ان کی ذمہ داریاں موضوع بحث رہیں۔اس یک روزہ کانفرنس کی قیادت جمعیت اہلحدیث کے نائب صدر مشتاق احمد ویری کر رہے تھے جبکہ جمعیت اہلحدیث جموں وکشمیر کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر عبدالطیف الکندی مہمان خصوصی کے طور پر مدعو رہے ۔اس دوران علمائے کرام نے اسلام میں خواتین کا مقام اور ان کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام عورتوں کو مکمل حقوق فراہم کرتااور اسلام وہ مذہب ہے جو عورتوں کو مکمل حقوق یعنی روحانی، جسمانی تعلیم وتربیت اور ان کی حفاظت کادرس دیتا ہے اور اسلام میں مرد وخواتین حضرات کے تحفظ اوراخلاقیات کے ذمہ داریاں ہیں۔علمائے کرام نے کہا کہ اسلام ایک ایسا دین ہے جو امن پسند اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ اس دوران کانفرنس میں جمعیت اہلحدیث کے مفتی یعقوب بابا المدنی اور خطیب مولانا رحمت اللہ بالی و جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے قائدین کے علاوہ ضلع رام بن کے علمائے کرام جن میں نذیر احمد مخدومی، نذیر احمد المدنی، عبدالحمید المدنی، عبدالمجید المدنی محمد یوسف السلفی، عبدالوحید السلفی، عبدلقیوم سراجی اور عبدلقیوم السلفی کے علاوہ دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا اسکے علاوہ مرکزی تعلیم القرآن ناچلانہ کی دوسری منزل کا جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر ڈاکٹر عبدلطیف الکندی کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا گیا۔