کشتواڑ//محکمہ صحت عامہ نے اند رنگر سے زیوار علاقہ تک نصب پانی کے غیر قانونی کنکشنوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔محکمہ نے مین پائپ لائن سے لگائے گئے 16 غیر قانونی کنکشنوں کو ہٹا یا ہے،جس میں محکمہ نے کشتواڑ پولیس کی مدد حاصل کی تھی۔کشتواڑ علاقہ میں غیر قانونی پانی کنکشن ختم کرنے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر عمل کرتے ہو ئے محکمہ صحت عامہ کشتواڑ کے حُکام نے 16 غیر قانونی کنکشنوں کو ہٹا دیا ۔محکمہ کے اہلکاروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ مستقبل میں بھی یہ مہم جاری رہے گی۔