لندن//نائیجیریا کے آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل ابراہیم اتاہیرو شمالی ریاست کاڈونا کے سرکاری دورے کے دوران جہاز گر کر تباہ ہونے کے واقعے میں ہلاک ہوگئے۔ نائیجیریا کی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارہ کاڈونا ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا جس کے محرکات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔یہ واقعہ ابوجا ایئرپورٹ کے بالکل باہر نائیجیرین ایئر فورس کا چھوٹا مسافر طیارہ انجن بند ہونے کے باعث گر کر تباہ ہونے کے واقعے کے تین ماہ بعد پیش آیا، اس وقعے میں جہاز میں سوار آرمی چیف سمیت 10 فوجی افسران ہلاک ہوگئے۔ نائجیریا کے صدر محمد بوہاری نے اس واقعہ کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے حادثہ کا شکار ہونے والے فوجی افسران کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کے ہماری فوج مسلسل سیکیورٹی مسائل کے خلاف برسرِ پیکار ہے۔ ملک میں امن و امان کو قائم رکھنے میں اس کا کردار نمایاں ہیں-یاد رہے کہ 54سالہ آرمی چیف نے رواں سال جنوری میں ذمہ داری کا حلف اٹھایا تھا-