عازم جان
بانڈی پورہ// نائیدکھے کے گلابواری میں ہفتہ کو ایک المناک سڑک حادثے میں ایک 25سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔مذکورہ خاتون کی شناخت نگہت اختر زوجہ مہراج الدین پنو کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تمام قانونی اور طبی قانونی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔