نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے کل ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ حلقہ کا ایک وسیع دورہ کیا ۔نائب وزیر اعلیٰ نے سوگن۔ چترا گام۔ زینہ پورہ روڈ پر 45 میٹر طویل ایک اہم پْل کی جاری تعمیر کا معائنہ کیا۔کام کے معیارات پر سختی سے عمل پیرا ہونے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ پْل کی بروقت تکمیل کو یقینمی بنایا جائے تا کہ کنیکٹیویٹی کو بڑھایا جا سکے اور مقامی آبادی کو آسانی سے نقل و حرکت میں آسانی ہو۔نائب وزیر اعلیٰ نے چتر گام میں زیر تعمیر ہیلتھ کئیر سنٹر کی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا۔صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے زمینی سطح کے کام کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت دی اور تعمیراتی سرگرمیوں کو فوری طور پر شروع کرنے پر زور دیا۔انہوں نے عوام کو صحت کی بنیادی خدمات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
سڑک اور پلوں کے دیگر منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کا جائیزہ لیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ عوامی توقعات پر پورا اترنے اور ضلع بھر میں مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے تمام پروجیکٹوں کی تکمیل میں کارکردگی ، شفافیت اور معیار کو برقرار رکھیں۔ضلع میں کان کنی کے کاموں کا جائیزہ لیتے ہوئے انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ کان کنی کے ضوابط پر سختی سے عمل کرتے ہوئے تعمیراتی سامان کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔قبل ازیں نائب وزیر اعلیٰ نے چتر گام میں ایم ایل اے شوکت حسین گنائی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔