یواین آئی
نئی دہلی/ سیول// وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کو جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو تائی یول کے ساتھ 10ویں ہندوستان-جنوبی کوریا مشترکہ کمیشن کی میٹنگ کی شریک صدارت کی۔سیول پہنچنے کے بعد ڈاکٹر جے شنکر نے بدھ کو جنوبی کوریا اور ہندوستان کے درمیان 10ویں جوائنٹ کمیشن میٹنگ میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہندوستان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے جنوبی کوریا کے ساتھ اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، سیمی کنڈکٹرز اور گرین ہائیڈروجن جیسے نئے شعبوں میں اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانا چاہتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ “دونوں ممالک نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر نظریات کے بڑھتے ہوئے ہم آہنگی کو دیکھا۔” انہوں نے کہاکہ “انڈو پیسیفک خطے پر توجہ مرکوز کرنا اچھا ہے اور اس خطے میں استحکام، سلامتی اور خوشحالی کو برقرار رکھنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ “انہوں نے اپنے ہم منصب یول کے ساتھ 10ویں ہندوستان-جنوبی کوریا جوائنٹ کمیشن میٹنگ (جے سی ایم) کی شریک صدارت کرتے ہوئے یہ ریمارکس دیئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 2015 میں جنوبی کوریا کے دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات کو ایک خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کی طرف بڑھا دیا گیا تھا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ “اب ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید اہم اور نئے شعبوں میں وسعت دینے میں بہت دلچسپی لیں گے جیسے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، سیمی کنڈکٹرز، گرین ہائیڈروجن، انسانی وسائل کی نقل و حرکت، جوہری تعاون، سپلائی چین لچک وغیرہ۔ “ڈاکٹر جے شنکر نے پہلے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا تھا۔ سہ فریقی تعاون کو آگے بڑھانے پر بھی بات ہوئی۔