یو این آئی
نئی دہلی//دہلی-این سی آر میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی آلودگی کی سفید چادر راجدھانی کو لپیٹنے لگی ہے۔ ہوا کا معیار مسلسل بگڑ رہا ہے اور اب انتظامیہ بھی الرٹ موڈ میں آگئی ہے۔ اس کی ایک مثال بھی دیکھنے میں آئی، جب قومی دارالحکومت کے علاقے کے حکام نے ‘گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان’ کے مرحلے 2 کو نافذ کیا۔ اس کے تحت بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں۔آلودگی کو کم کرنے کے لیے جی آر پی کے اسٹیج 2 میں پارکنگ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سی این جی/الیکٹرک بسوں اور میٹرو سروسز میں اضافہ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
حکومت چاہتی ہے کہ لوگ اپنی ذاتی گاڑیوں کا استعمال کم سے کم کریں، تاکہ آلودگی کو روکنے میں مدد مل سکے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔دیوالی سے پہلے ہی حالات خراب ہونے لگے ہیں۔ سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (سفار) کے مطابق دہلی کی ہوا کا معیار ‘خراب’ زمرے میں آ گیا ہے۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس ہفتہ کی شام 266 تک پہنچ گیا۔ دھیر پور میں شدید زمرے میں 342 اور انتہائی خراب زمرے میں پی ایم 2.5 تک پہنچ گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی دنوں تک ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں رہ سکتا ہے۔ پوسا میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 200، لودھی روڈ 173، آئی آئی ٹی دہلی اسٹیشن 288 اور شہر میں متھرا روڈ 162 تک پہنچ گیا ہے۔واضح ہوکہ فضائی آلودگی کا مطلب ہوا میں کسی قسم کی جسمانی، کیمیائی یا حیاتیاتی تبدیلی ہے۔