تھنہ منڈی//میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کی ایک چھ رکنی ٹیم نے سوئوچھ بھارت مشن کے تحت قصبہ میں تعمیر کئے گئے بیت الخلائوں کا معائنہ کیا۔یہ کمیٹی دائریکٹر اربن لوکل باڈیز جموں کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ایگزیکٹو افسر میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کبیر احمد ملک کررہے ہیں ۔اس کے علاوہ کمیٹی میں خلاف ورزی انسپکٹر خلیل احمد سمیال ، متعلقہ جونیئر انجینئر،ورکس سپروائزر اور خلاف ورزی سپروائزرشامل ہیں ۔معائنے کے دوران بیت الخلائوں کا جائزہ لیاگیا اور سکیم کی عمل آوری پر زور دیاگیا۔کبیر احمد ملک نے بتایاکہ مستفیدکنندگان میں بیس لاکھ روپے تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ چھیاسٹھ لاکھ مزید درکار ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ بیت الخلائوں کے معائنہ کے بعد یہ رقم براہ راست لوگوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جائے گی ۔