مینڈھر //ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر ساحل جنڈیال کی قیادت میں آفیسر نے یکم رمضان کو قصبہ کا معائینہ کیا جس کے دوران قاعد ہ کیخلاف کاروبار کرنے والوں کیساتھ ساتھ کووڈ کے پیش نظر ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں کو کل 4250روپے جرمانہ بھی کیا گیا ۔اس دوران ایس ڈی ایم کے ہمراہ تحصیلدار مینڈھر ،تحصیل سپلائی آفیسر ،نائب تحصیلدار مینڈھر ،میڈیکل آفیسر اور پولیس کی ایک ٹیم بھی موجود تھی ۔انتظامیہ کی جانب سے رمضان کی مناسبت سے مینڈھر قصہ میں فروخت ہونے والے گوشت کے معائینے کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور میو ہ جات کا بھی معائینہ کیا ۔ایس ڈی ایم نے دکانداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ رمضان کے دوران صارفین کو معیاری ساز و سامان فرو خت کیا جائے جبکہ کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ وائرس کے مزید پھیلا ئو کو کم کیاجاسکے ۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ قاعدہ کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔