مینڈھر //مینڈھر میں یوم آزادی کی تقریب کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران ایس ڈی پی او مینڈھر ڈاکٹر ساحل جنڈیال نے مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔مینڈھر میں یوم آزادی کی تقریب کے سلسلہ میں سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔اس دوران قصبہ میں اضافی نفری کی تعیناتی کیساتھ ساتھ داخلی وخارجی پوائنٹس پر انتظامات مزید سخت کر دئیے گئے ہیں ۔قصبہ میں منعقد ہونے والی سب سے بڑی تقریب کے سلسلہ میں فل ڈریس ریہرسل کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران مارچ پاسٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔