مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن میں ایک گور نمنٹ ٹیچر کی ہوئی مشکوک موت کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقاتی عمل شروع کر دیا ہے تاہم والدین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ان کی لڑکی کو مبینہ طورپر قتل کیا گیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ مینڈھر سب ڈویژن کے کیری گلہوتہ گائوں میں ایک خاتون ٹیچر کی مشکوک حالت میں لاش کو دیکھ کر مکینوں نے گور سائی پولیس کو اس سلسلہ میں جانکاری فراہم کی جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم مذکورہ مقام پو پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر اس کو سب ڈسٹر کٹ ہسپتال مینڈھر میں پوسٹ مارٹم کے سلسلہ میں منتقل کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ خاتون ٹیچر کی شناخت شہناز اختر زوجہ محمد عرفان سکنہ کیری گلہوتہ کے طورپر ہوئی ہے ۔خاتون ٹیچر کے والد نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ان کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پولیس اس سلسلہ میں کارروائی کررہی ہے تاہم انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ قاتلوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر نے بتایا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے ایک بورڈ تشکیل دیا گیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ خاتون کے جسم پر نشانات موجود ہیں ۔ایس ڈی پی او مینڈھر نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔