مینڈھر//ایس ایس اے کے اساتذہ نے مینڈھر اورہرنی زونوں میں سرکار مخالف احتجاج کرکے تنخواہوں کی واگزاری کی مانگ کی۔اس دوران مینڈھر زون کے اساتذہ نے زونل چیئرمین شفیق خان کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی اور سرکار کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں ایس ایس اے اساتذہ شریک تھے ۔وہیں ہرنی زون میں بھی ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں زون سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔احتجاج کی صدارت ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد شکور کر رہے تھے۔مقررین نے کہا کہ ایس ایس اے اساتذہ کو کئی بار تین مہینے اورکئی بار چھ مہینے جبکہ کبھی ایک سال تک تنخواہ نہیں دی جاتی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایس ایس اے اساتذہ کی تنخواہیں ڈی لنک کی جائیں اورانہیں سٹیٹ بجٹ کے ساتھ رکھاجائے ۔ان کاکہناتھا کہ اساتذہ کی ٹرانسفر پالیسی لاگو کی جائے جبکہ پانچ سالہ سروس کا فائدہ بھی دیا جائے۔انہوںنے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ تنخواہیں اور دیگر مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھیںگے ۔انہوں نے کہاکہ ان کی مانگیں جلد پوری کی جائیں نہیںتووہ بڑے پیمانے پراحتجاجی راستہ اختیار کریں گے۔اس دوران عمران قادر سیکریٹری زون ہر نی، رزاق گلشن صوبائی سیکر یٹری، محمد عارف خان زونل صدر مینڈھر، وسیم شاد نائب صدر زون مینڈھر،فیاض منہاس سیکریٹری، جمیل میر جنرل سیکریٹر ی ، ذوالفقار میر،ڈکپال شرما ، فرید میر،محمد خورشید، صوبیہ جہانگیر، صغریٰ خاتون وغیرہ بھی موجو دتھیں۔