یو این آئی
ممبئی//نئے آرڈرز میں سست روی کی وجہ سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی پیداواری شرح نمو ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر دسمبر میں گھٹ کر 38 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ایس اینڈ پی گلوبل کی طرف سے جمعہ کو جاری کی گئی ایچ ایس بی سی انڈین مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی)رپورٹ میں یہ بات کہی گئی۔ ہندوستانی مینوفیکچرنگ سیکٹر کا پی ایم آئی دسمبر میں گھٹ کر 55 رہ گیا۔ یہ دو سال سے زائد عرصے میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کی سرگرمیوں میں سب سے کم ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔ نومبر میں پی ایم آئی 56.6 تھا۔ پی ایم آئی کا 50 سے اوپر رہنا سرگرمیوں میں اضافے اور اس سے نیچے کی سطح کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس کی 50کی سطح استحکام کی علامت ہے۔