جموں//کشمیری پنڈتوں کا معروف مذہبی تہوارمیلہ کھیربھوانی 20جون کو دیوی استھاپن ،تلمل ضلع گاندربل کشمیرمیں منعقدہورہاہے جس کااہتمام جے اینڈکے دھرم ارتھ ٹرسٹ کررہاہے۔ کشمیری پنڈت یہ تہوارہرسال جنم اشٹمی کے موقعہ پر روایتی جوش وخروش سے مناتے ہیں اورا س دوران میلہ کھیربھوانی میںہزاروں کی تعدادمیں ملک اوربیرون ریاست سے عقیدت مندشرکت کرکے ماتاسے آشیروادحاصل کرتے ہیں۔جے اینڈکے دھرمارتھ ٹرسٹ کے صدر بی آرکنڈل ودیگرعہدیداروں نے متبرک شرائن کادورہ کرکے مجوزہ میلہ کھیربھوانی کے انتظامات کاجائزہ لیا۔اس دوران کنڈل ودیگرساتھیوں نے عقیدت مندوں کیلئے سہولیات کے بارے میں تفصیلی جانکاری کی۔اس موقعہ پرکنڈل نے انتظامی کمیٹی کوہدایت دی کہ میلہ میں شرکت کرنے والے عقیدت مندوں کیلئے تمام ترانتظامات کووقت مقررہ سے پہلے یقینی بنایاجائے۔کنڈل نے بتایاکہ میلے کیلئے ٹرسٹ کی جانب سے تمام ترانتظامات کئے جارہے ہیں اس کے علاوہ لنگروں کااہتمام مختلف سماجی ومذہبی تنظیمیں کررہی ہے۔