جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدروایم ایل اے نگروٹہ دویندرسنگھ رانانے جموں شہرکے قلب میں امپھلامیں واقع میاں دیدو کے مجسمے پرپھول مالائیں چڑھاکرانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقعہ پر ایم ایل سی اشوک کھجوریہ، سابق ایم ایل سی ترلوچن سنگھ وزیر ،ریٹائرڈ جج ادھے ویرسنگھ،چیئرمین ٹیم جموں زورآورسنگھ اورصدرمیاں دیدوویلفیئرکمیٹی سمنت سنگھ جموال ودیگران بھی موجودتھے۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے رانانے کہاکہ میاں ڈیڈو ڈوگروں کیلئے باعث افتخار ہیں۔اس دوران لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے رانا نے کہاکہ میاں ڈیڈو ،ڈوگرہ ورثے کی شان ہیں اورجموں کے لوگوں کواپنے ان باعزت اورباوقارشخصیات کے ساتھ دِلی پیاراوراحترام ہے ۔انہوں نے کہاکہ میاں دیدونے بلالحاظ مذہب وملت ہزاروں لوگوں کے کاذ کیلئے جدوجہدکی ۔انہوں نے کہاکہ ڈوگرہ جانبازوں نے جس اتحادوامتیازکی روشن مثال قائم کی وہ نوجوان نسل کیلئے باعث تحریک ہے۔ انہوں نے میاں دیدوکی جدوجہدپرروشنی ڈالتے ہوئے ان کی یادمیں گائے جانے والے گیتوں کاحوالہ دیا۔انہوں نے کہاکہ میاں دیدونے کبھی شناخت اوروقارکے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ بلیدان دوس وہ دن ہے جوہمیں جموں کے جانبازوں کی یاددلاتاہے ۔انہوں نے دانشوروں اورقائدین سے اپیل کی کہ وہ نوجوانوں میں میاں دیدوکی شخصیت کواُجاگرکرنے کیلئے کام کریں تاکہ آپسی بھائی چارے اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کوفروغ ملے۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کومیاں دیدوکے نقش قدم کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقعہ پربی جے پی لیڈروایم ایل سی اشوک کھجوریہ نے کہاکہ میاں دیدوکی بے لوث خدمات جموں کے اخلاقی اقدارکی عکاسی کرتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈوگرہ جانبازوں نے سماج کے وقاراورسماج کے مختلف طبقوں کوآپس میں جوڑنے کیلئے جوکام کیاہے وہ ناقابل فراموش ہے۔اس موقعہ پر دویندرسنگھ رانااورایم ایل سی اشوک کھجوریہ نے حلقہ ترقیاتی فنڈزسے دس دس لاکھ وپے ایک کمیونٹی سنٹرتعمیرکرنے کیلئے واگذارکرنے کااعلان کیا۔اس کے علاوہ اشوک کھجوریہ نے مزیددس لاکھ روپے میاں دیدومیموریل امپھلاکی ترقی کیلئے دینے کابھی اعلان کیا۔میاں دیدوویلفیئرکمیٹی کے صدرسورم سنگھ نے ٹھاکورگوری سنگھ اورآنجہانی بلراج پوری کی خدمات کوبھی یادکیا۔اس موقعہ پر بلبیرسنگھ، تنترسنگھ، راکیش سنگھ ، پردیپ سنگھ،کاکوسنگھ ،جتندرسنگھ،دلاورسنگھ،اتم سنگھ،دویندرسنگھ،راہل دیوسنگھ،سورت سنگھ،راجندرسنگھ،منگل سنگھ ودیگران بھی موجودتھے۔