نیوز ڈیسک
جموں//جموں میونسپل کارپوریشن نے کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔سیکرٹری جموںمیونسپل کارپوریشن کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہاگیا ہے’’میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب21اکتوبر2022کو صبح 11 بجے جموں و کشمیر میونسپل کارپوریشن ایکٹ کے سیکشن 36 (ترمیم شدہ آرڈر نمبر S.O 3808 (E) مورخہ 26اکتوبر2020کے مطابق ہوگا‘‘۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی (فارم-1) سکریٹری جے ایم سی کے دفتر میں دستیاب ہے۔ نامزدگی فارم صحیح طریقے سے پْر اور دستخط شدہ سکریٹری JMC کے دفتر میں17اکتوبر2022تک یا اس سے پہلے صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ بی جے پی سے تعلق رکھنے والے میئر چندر موہن گپتا اور ڈپٹی میئر پورنیما شرما نے بالترتیب اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا جس سے جے ایم سی کے نئے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی راہ ہموار ہو گئی تھی۔بی جے پی نے کارپوریٹروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے کئی میٹنگیں کیں جو سکریٹری جے ایم سی کے سامنے مطلع شدہ عہدوں کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔