ممبئی //کورونا وائرس کے بحران کے درمیان ، مہاراشٹر کے ناسک میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں واقع ذاکر حسین اسپتال میں آکسیجن ٹینک لیک ہوگئی ہے۔ اس حادثے میں 22 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 14 افراد کی حالت بھی نازک ہے۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ ٹینک بھرنے کے دوران ہوا ہے۔ لیک کی وجہ سے اسپتال کے احاطے میں آکسیجن پھیل گئی۔بتایا جاتا ہے کہ اس دوران اسپتال میں 25 مریضوں کا علاج وینٹیلیٹر پر چل رہاتھا۔ بہت سارے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اس کے علاوہ 60 سے زائد مریضوں کو آکسیجن دی جارہی تھی۔ کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے مہاراشٹرا ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے۔بتایاجارہاہے کہ آکسیجن بھرتے وقت کچھ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ، آکسیجن لیک ہوگیا لیکن اس دوران آکسیجن ٹینک میں سے بھی لیک شروع ہوا۔ کورونا دور میں ، جب ملک اور مہاراشٹر آکسیجن کی کمی کے بحران سے گذر رہے ہیں۔ وقت پر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بہت سے متاثرہ افراد کی موت واقع ہورہی ہے۔ ایسے وقت میں ، اگر یہ حادثہ کسی کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا ہے ، تو اس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔عہدیدار نے بتایا ، 'صبح 12.30 بجے ایک فون آیا کہ ٹینک سے آکسیجن لیک ہورہی تھی۔ ہم نے موقع پر پہنچ کر دیکھا کہ آکسیجن ٹینک کا والو کھلا ہوا تھا جہاں سے آکسیجن لیک ہورہی تھی۔ آکسیجن ایک ٹینکر سے آکسیجن ٹینک میں بھری جارہی تھی۔
ہماچل میں کا ر کھائی میں گرجانے سے 3 افراد کی موت
شملہ// ہماچل پردیش کے سرمور ضلع کے سنگراہا علاقہ میں منگل کی دیر رات ایک کار کے تقریباً500فٹ گہری کھائی میں گر جانے سے اس میں سوار تین لوگو کی موت ہوگئی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ خوشال شرما نے حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ بورالی گاوں کے نزدیک منگل کی دیر رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ کا میں سوار دو لوگوں کی مو قع پر ہی موت ہوگئی۔ انکی شناخت سنگراہا تحصیل کے تحت شیوپور گاوں کے باشندہ وپن ٹھاکر اور سرجن سنگھ کے طورپر کی گئی ہے ۔