ممبئی//یواین آئی// مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کے خلاف مرکزی وزیر نارائن رانے کے ذریعہ نازیبا جملے استعمال کرنے کے خلاف ریاست بھر میں ان کے خلاف متعدد ایف آئی آر درج ہونے کے پیش نظر انہیں حراست میں لیا گیا۔ رتناگیری پولیس نے کارروائی کی گئی ہے ۔ناسک پولیس نے وارنٹ بھی جاری کردیا ہے ،ایک پولیس کوکن کے چِپلون روانہ ہوچکی ہے ،وزیر موصوف کوکن کے دورہ پر ہیں۔ناسک پولیس سربراہ دیپک پانڈے نے کہاکہ مزید کارروائی عدالت کے حکم پر کی جائے گی۔ان کی گرفتاری کے بعد نائب صدر اور راجیہ سبھا چئیرمین وینکیا نائیڈو کو مطلع کریں گے کیونکہ رانے ایوان بالا کے ممبر ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا نے مرکزی وزیر نارائن رانے کی مہاراشٹر میں ہوئی گرفتاری کی مذمت کی ہے ۔ مسٹر نڈا نے منگل کے روز ٹویٹ کیا،‘مہاراشٹر حکومت کی جانب سے مرکزی وزیر مسٹر رانے کی گرفتاری آئینی اقدار کی خلاف ورزی ہے ۔ اس طرح کی کاروائی سے نہ تو ہم ڈریں گے ، نہ دبیں گے ’۔