رام بن // کانگریس لیڈرو ایم ایل اے بانہال کے احکامات کے پیش نظر پارٹی دفتر را م سو میں بلاک صدر غلام علی ڈینگ کی قیادت میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کا مقصد بلاک کمیٹی کانگریس رام سو کیلئے بلاک و ورکنگ صدر رام سو کا انتخاب عمل میں لانا تھا ۔ اس دوران با اتفاق رائے مجیب الرحمن کو ورکنگ صدر کانگریس رام سو اور شبیر احمد ڈینگ کو نائب ورکنگ صدر چنا گیا ہے جس کی تائید میٹنگ میں شامل ورکران نے کی ۔ میٹنگ میں پارٹی امور پر بھی بحث ہوئی اور تمام معاملات زیر غور لا ئے گئے۔ ورکنگ صدر و نائب صدر بنا نے سے پارٹی میں نئی روح پھونکی جائے گی اور پارٹی کو مضبوط بنا یا جا ئے گا۔ میٹنگ میںبلاک رام سو کے جنرل سیکریٹری فیاض سوہل ، سابقہ سرپنچ سوجمتنہ عبدالرشید ، سابقہ سرپنچ محمد اشرف ، حاجی صادق ، تنویر احمد کٹوچ ، نصیر احمد سوہل ، محمد رفیق کٹوچ ، بھشن سنگھ ٹھاکور ، گرمیت سنگھ وغیرہ شامل تھے۔