جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو موسم گرما کے جاری سیزن کے پیش نظر جموں ڈویژن کیلئے محکمہ بجلی کی تیاریوں کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ راج بھون میں منعقدہ میٹنگ میں جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمٹیڈ ( جے پی ڈی سی ایل ) اور جے اینڈ کے پاور ٹرانسمیشن کارپوریشن لمٹیڈ کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے یو ٹی میں بجلی کی ترسیل اور تقسیم کاری کے نظام کو ہموار کرنے کیلئے متعدد ہدایات جاری کیں۔ عوام کو تکلیف سے بچانے کیلئے تباہ شدہ ٹرانسفارمرز کی تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے شہری علاقوں میں تباہ شدہ ٹرانسفارمرز کی تبدیلی کیلئے 8 گھنٹے کی ڈیڈ لائین مقرر کی جبکہ دیہی علاقوں میں 48 گھنٹوں کے اندر ٹرانسفارمر تبدیل کئے جائیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ بجلی سے کہا کہ صارفین کو مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کیلئے اصلاحی اقدامات اٹھانے کے علاوہ مستقبل کے نقطہ نظر کو اپنائیں ، خریداریوں کو پیشگی انجام دیں اور تاخیر کیلئے ذمہ داریاں طے کریں ۔ انہوں نے ہر سطح پر عہدیداروں کے مابین بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے کے علاوہ سپلائی میں رکاوٹ ، نیٹ ورک لچک کو کم کرنے کیلئے قلیل مدتی اور درمیانی مدتی اقدامات کا فوری طور پر دوبارہ جائیزہ لینے پر زور دیا ۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ مرمت اور تبدیلی کے کام کو مزید موثر بنانے کیلئے ٹرانسفارمروں کو انسٹالیشن اور مرمت کی تفصیلات کے ساتھ ایک منفرد شناختی نمبر ملے گا ۔ انوینٹری منیجمنٹ کیلئے ایک آن لائین نظام کی تیاری ، بجلی کے استعمال ، بلنگ اور جمع کرنے کے عمل کو آسان بنانے کیلئے ایک میٹر ریڈرنگ ایپلی کیشن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایک ماہ کی ٹائم لائین طے کی گئی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو ہدایت دی کہ غیر فعال بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی کے عمل کو تیز کریں ، زیادہ سے زیادہ بجلی کی کھپت والے علاقوں کو ترجیح دیں ۔ پبلک ڈومین میں بجلی کی کٹوتی کے نظام الاوقات ڈالیں اور دیہات میں بجلی کی بندش کے معاملات کو حل کریں ۔ اُنہوںنے گرڈ سٹیشنوں کے اَپ گریڈیشن کام کی نگرانی ، تقسیم کاری کو مضبوط بنانے ، ٹرانسمیشن لائنوں کی فراہمی ، بجلی کی فراہمی کی فوری ضروریات پرتوجہ مرکوز کرنے ، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس کی بحالی پر بھی توجہ دینے کے لئے سینئراَفسران کی ہدایات دیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو ہدایت دی کہ ٹرانسفارمروں کے نقصان کی شرح کو کم کرنے کے لئے تمام ضروری اِقدامات کریں ۔ اس کے علاوہ بجلی بلا خلل کی رُکاوٹوں کو کم کرنے کے لئے ڈھانچے کو اَپ گریڈ کیا جائے۔اُنہوںنے کہا کہ آکسیجن جنریشن پلانٹوں کو بجلی کی فراہمی کا درجہ دیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی ۔ میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر میں بجلی کے شعبے کو مضبوط بنانے سے متعلق گزشتہ ہدایتوں پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ روہت کنسل نے لیفٹیننٹ گورنر کو گرمیوں کے سیزن کے لئے محکمہ کی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی ۔