عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں آج سے موسم خشک رہے گا جبکہ 3اور 4مئی کو ایک بار پھر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش، تیز آندھی اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔ادھرجموں میں 5 مئی کے بعد ہیٹ ویو جیسی صورتحال کے ساتھ خشک موسم کا امکان ہے۔محکمہ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ 29اپریل کے موسم کے بارے میں پہلے ہی پیشگوئی کی گئی تھی کہ جموں و کشمیر میں بارشوں سے سرگرمیاں متاثر ہونے کی توقع ہے اور وہی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات 30اپریل سے اب موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم 3اور 4مئی کو ایک بار پھر موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔اس دوران ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں اور کہیں ژالہ باری بھی ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکے بعد 5میہ سے گرمی بڑھنا شروع ہوگی۔انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ نقصانات سے بچنے کے لیے اس عرصے کے دوران زرعی کاموں کو معطل کر دیں، خاص طور پر تیز ہوائوں اور اولوں کے پیش نظر جو باغات اور کھیتوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہاگلے دنوں میں بکھرے ہوئے مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے، جس سے خطے کے کچھ حصوں میں غیر مستحکم موسمی حالات کی مدت میں توسیع ہوگی۔اس کے بعد ایک مختصر خشک موسم کا امکان ہے، اگرچہ کچھ علاقوں میں الگ تھلگ ہلکی بارش ممکن ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ موسمی حالات فوری طور پر مستحکم نہیں ہوسکتے ہیں۔