عظمیٰ نیوزسروس
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو خلائی مینوفیکچرنگ سے لے کر کھیتی باڑی تک کے مختلف شعبوں میں حالیہ کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے نوجوانوں کی لگن وکشت بھارت کی سب سے بڑی طاقت ہے۔اپنے ماہانہ ’من کی بات‘ ریڈیو خطاب میں، وزیر اعظم نے کہا، “صرف پچھلے ہفتے، اسکائی روٹ کے انفینٹی کیمپس نے ہندوستان کے خلائی ماحولیاتی نظام کو ایک نیا فروغ دیا ہے۔ یہ ہندوستان کی نئی سوچ، اختراع اور نوجوانوں کی طاقت کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوان خاص طور پر ہمارے جنرل زیڈ مریخ جیسے حالات میں ڈرون اڑانے کی کوشش کر رہے تھے۔وزیر اعظم نے کہا’’جب بھی میں اپنے نوجوانوں کی لگن اور اپنے سائنسدانوں کے عزم کے جذبے کو دیکھتا ہوں، میرا دل جوش سے بھر جاتا ہے۔ نوجوانوں کی یہ لگن وکشت بھارت کی سب سے بڑی طاقتوں میں سے ایک ہے‘‘۔وزیر اعظم نے ملک بھر میں شہد کی مکھیوں کی کھیتی کے اقدامات پر بھی بات کی۔وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے سُلائی شہد اور ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہی راجماش کو دیئے گئے جی آئی ٹیگ کو اجاگر کیا۔انہوں نے اس پہچان کو ایک اہم کامیابی قرار دیا جس نے ان روایتی مصنوعات کو قومی اور بین الاقوامی توجہ دلائی ہے۔جی آئی ٹیگ نے دونوں اشیا کی برانڈ ویلیو میں اضافہ کیا ہے اور برآمد کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں۔سلائی شہد اور بھدرواہی راجماش کو باضابطہ طور پر 30اگست 2023کو جی آئی ٹیگ دیا گیا۔