نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے کل انڈونیشیا کے صدر جوکوویدودو کے ساتھ دونوں ممالک اور پوری دنیا میں پھیلی کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہوئی صورتحال پر بات چیت کی۔ٹیلی فون پر ہوئی بات چیت میں مسٹر ویدودو نے انڈونیشیا کو دوا سازی کی مصنوعات کی سپلائی کے لئے ہندستان کا شکریہ ادا۔ وزیراعظم نے انہیں یقین دلایا کہ ہندستان دونوں ممالک کے مابین طبی مصنوعات اور دیگر اشیا کی سپلائی قائم رکھنے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔