عشرت حسین بٹ
منڈی//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سیکلو علاقے میں پیر کو ایک ویگن آر گاڑی کو سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔ پولیس کے مطابق ایک ویگن آر گاڑی زیر نمبرJK12 6143 جو کہ پونچھ کی جانب سے منڈی کی طرف روانہ تھی اچانک چکراڑا اور ساتھرہ کے درمیان ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ایک کھائی میں جا گری جس کی وجہ سے ایک شخص لقمہ اجل بن گیا جس کی شناخت محمد زبیر ولد نظیر حسین سکنہ سیکلو منڈی کے طور پر ہوئی ہے بعد ازاں اس کی نعش کو قانونی لوازمات کیلئے سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا ہے اور قانونی لوازمات کے بعد اس کی نعش کو آخری رسومات کے لئے اس کے اہل خانہ کو سونپ دیا گیا اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے اسے پرْنم آنکھوں سے سپردِ خاک کیا اس حوالے سے پولیس تھانہ منڈی میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔