منڈی//تحصیل منڈی کے علاقہ تمرا میں ایک آٹو حادثے کا شکار ہو کر ایک گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجہ میں ایک خاتون لقمہ اجل بن گئی جبکہ اس دوران ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے جسے علاج کےلئے سب ضلع ہسپتال منڈی لے جایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ سنیچر کو منڈی سے پونچھ کی جانب ایک آٹو زیر نمبر JK12A-7641 لوڈ کئیرروانہ تھا کہ منڈی صدر سے نو کلو میٹر کہ دوری پر واقعہ تمرا علاقہ میں حادثے کا شکار ہو کر ایک گہری کھائی میں جا گرا جس میں سوار ایک خاتون جس کی شناخت سربا بیگم زوجہ سبحان بٹ سکنہ ڈنوگام منڈی موقہ پر لقمہ اجل بن گئی جبکہ اس دوران محمد رفیق ولد غلام محمدسکنہ پونچھ اس حادثے میں شدید طور پر زخمی ہو گیا جسے مقامی لوگوں کی مدد سے علاج معالجہ کےلئے سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا جہاں سے اسے مزید علاج کےلئے ضلع ہسپتال پونچھ لے جایا گیا۔ میڈیکل آفسر راہل شرما نے کہا کہ سنیچر کو تمرا کے علاقہ میں ایک آٹو حادثے کا شکار ہو گیا جس میں ان کے پاس دو زخمیوں کو لایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاتون کی موت موقعہ پر ہی ہوگئی تھی اور زخمی شخص کو بھی سر میں چوٹیں آیں تھیں جبکہ اس کی دونو ٹانگیں ٹوٹ چکی تھیں جسے منڈی ہسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔