اشرف چراغ
کپوارہ// شمالی کشمیر کے بارہ مولہ میں پد یاتر نشہ مکت بھارت ابھیان کی بد یاترا ریلی میں شرکت کے بعد لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا منگل کی شام کو کپوارہ پہنچ گئے۔ان کی آمد پر پورے ضلع میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔منوج سنہا کی جانب سے 100روز کی نشہ مکت بھارت ابھیان میں شد و مد سے جاری اور اس سلسلہ میں آج کپوارہ قصبہ میں ایک پدیاترا ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میںلوگو ں کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔منوج سنہا نے کپوارہ میں رات کا قیام کیا ۔ان کی آمد پر ضلع میں تمام تیاریاں پہلے ہی مکمل کی گئی ہے اور پورے ضلع میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
ادھر ٹریفک پولیس رو رل نے منگل کے روز جاری نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت بدھ کوکپوارہ قصبے میں منعقد ہونے والی میگا ریلی سے قبل ایک جامع ٹریفک ایڈوئزی جاری کی ہے۔ایس ایس پی ٹریفک رو رل کے مطابق ضلع کے مختلف حصوں سے شرکاء کو لے جانے والی گا ڑیو ں کے لئے مقررہ راستو ں اور پارکنگ کے انتظامات کا خاکہ پیش کیا تاکہ ٹریفک کے ہموار انتظام کے دوران بھیڑ کو روکا جا سکے۔ایڈوئزی کے مطابق ہندوارہ ،کولنگام،درگمولہ اور سرینگر سے آنے والی گا ڑیو ں کو ٹی آر سی کپوارہ میں روکنے کے احکامات دئے ہیں جبکہ لولاب ،کلاروس اور مڑھل سے آنے والی گا ڑیو ں کو میرج ہال گیر ہٹی میں ٹھہرانے کو کہا گیا۔ہایہامہ علاقے سے آنے والی گا ڑیا ں زنانہ کالج سلکو ٹ میں روک سکے گی۔،ٹنگڈار ،کرالہ پورہ ،چوکی بل،ترہگام ا اور دیگر علاقوں کی گا ڑیو ں کو باتر گام سے ہوتے ہوئے ڈگری کالج کپوارہ نزدیک بوہی پورہ میں ہی رک جائے گی۔ٹریفک پولیس نے ریلی میں شرکت کرنے والے لوگو ں سے کہا کہ وہ ٹریفک پلان پر سختی سے عمل کریں اور ان کے عملے سے تعاون کرے تاکہ ٹریفک احسن انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔