سرینگر//اننت ناگ پولیس نے معمول کے مطابق مہندی کدل کے نزدیک ایک ناکہ پر ایک مشکوک شخص کی تلاشی لی۔ تلاشی کارروائی کے دوران مذکورہ شخص کے قبضے سے بھاری مقدار میں کوڈین فاسفیٹ کو برآمد کیا گیا۔ایس ایچ او اننت ناگ راشد خان نے کہاکہ گرفتار کئے گئے شخص کوصدر تھانہ میں حراست میں رکھا گیا۔ اس سلسلے میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ادھر سرینگر میں پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔نوہٹہ تھانہ کی ٹیم نے ناکہ کے دوران ایک گاڑی زیر نمبر 5075 JK01V-(ہونڈا امیز) کو روکااورتلاشی کے دوران گاڑی سے کوڈین فاسفیٹ برآمد ہوا۔پولیس نے گاڑی میں سوار شخص منیر احمد بٹ ساکن مومن آباد بٹہ مالوکو گرفتار کیا۔پولیس نے ایف آئی آر نمبر 05/2021 کے تحت کیس درک کرلیا اور معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی ۔