ڈوڈہ //منشیات کی لعنت کے خلاف عالمی دن کے موقعہ پر بھارتیہ ودیا مندر بھاٹا پریوت میں ایس ایس بی کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام کا انعقاد ڈی کمپنی ایس ایس بی نے زیر گائیڈنس و نگرانی اسسٹنٹ کمانڈنٹ جے ایل بٹ کی گئی ۔اس موقعہ پر پریوٹ کے سابقہ سرپنچ ،پرنسپل بی وی ایم ستیش کمار، اے ایس آئی کمل جیت سنگھ،سکول کے تدریسی ی عملے کے علاوہ طلاب بھی موجود تھے۔ پروگرام کا اہتمام منشیات کی بدعت کیخلاف بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے کی گئی تھی۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے مقررین نے منشیات کے مُضر اثرات کی جانکاری دی اور لوگوں کومنشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف ہوشیار رہنے کی اپیل کی۔