منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ میں کووڈ معاملات کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے ٹیسٹنگ کا عمل شروع کیا گیا ہے جبکہ تحصیل کے کچھ مزید علاقوں کو ’ریڈ زون ‘کے زمرے میں لایا گیا ہے ۔حالیہ دنوں میں کووڈ کی وجہ سے ہوئی اموات کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی جانب سے گھمبیر مغلاں کے وارڈ نمبر 6اور وارڈ نمبر 6کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے ۔اس دوران شعبہ صحت کی جانب سے گزشتہ روز تحصیل میں 172افراد کا کووڈ ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے چار افراد کووڈ مثبت آئے ۔اس سے قبل بھی کلالی علاقہ کی کچھ وارڈوں کو بھی ریڈ زون قرار دیا گیا تھا ۔تحصیل انتظامیہ نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ کووڈ ایس او پیز کو سختی کیساتھ عمل کریں ۔