منجا کوٹ //ڈاک بنگلہ منجا کوٹ میں بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے منتظمین کی جانب سے ایک بیدار ی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران طلباء کو مزید اعلیٰ تعلیم کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی ۔اس بیداری پروگرام کے دوران یونیورسٹی منتظمین نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے طلباء کو مستقبل میں کامیابی کیلئے تکنیکی تعلیم بالخصوص آئی ٹی ،سیول ،ای سی ای ،ای آر ای اور سی ایس ای کورسز کے سلسلہ میں تفصیلی طورپر جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ معیاری تکنیکی تعلیم کیلئے یونیورسٹی کی سہولیات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔اس موقعہ پر منجا کوٹ کے پنچایتی اراکین اور معززین نے بھی شرکت کی ۔