چندی گڑھ//سینئرسپریم کورٹ ایڈوکیٹ اورممبر راجیہ سبھا کے ٹی ایس تلسی نے آرین کالج آف لاء اینڈآرینس کالج آف انجینئرکے طلباء کے مشترکہ پروجیکٹ ’’eMunshi-Advocate Diary‘‘ایپ تیارکرنے کیلئے طلباء کی ستائش کی ۔اس ایپ میں کورٹ کی تاریخوں کے ریکارڈکومحفوظ بنایاگیاہے۔اس سلسلے میں چندی گڑھ منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے تقریب کااہتمام کیاتھا۔ڈاکٹر انشوکٹاریہ چیئرمین آرینس گروپ نے طلباء کوٹی ایس تلسی کے ساتھ متعارف کرایا ۔اس موقعہ پرٹی ایس تلسی نے طلباء کومشترکہ طورپرایپلی کیشن تیارکرنے کیلئے مبارکبادپیش کی۔ڈاکٹرانشونے بتایاکہ کے ایڈوکیٹ کے ٹی ایس تلسی ہندوستان کے جانے مانے سیاستدان اورسپریم کورٹ کے وکیل ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ تلسی متعدداہم کیس بھی لڑے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ کے ٹی ایس تلسی فروری 2014 میں ممبرراجیہ سبھا ،ہندوستان نامزدہوئے تھے۔