رام بن //ممبر اسمبلی رام بن نیلم کمار لنگھے نے گوندپورا میترا کے نئے طرزکے پی ایچ سی کو ایک ایمبولنس عطیہ میں دی اور گوند پور میترا میں گلیوں کے کام کا افتتاح کیا، جس کے لئے فنڈز ایم ایل اے نے اپنے حلقہ ترقیاتی فنڈ سے مہیا کرائے ہیں۔اس موقعہ پر منعقدہ ایک تقریب میں ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر اقبال بٹ، بی ڈی او رام بن دھوپ دیوی مقامی لیڈران بشمول رمیش شرما و معزز شہریوں نے شرکت کی۔ ایم ایل اے نے اس موقعہ پر ایک شکایت ازالہ اجلاس کا بھی انعقاد کیا ۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ پی ایچ سی بٹھنی، راج گڑھ اور سناسر کو بھی ایک ایک ایمبولنس مہیا کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے ہدایات کی ملک میں تعمیری کاموں میں سرعت لانے کی تعمیل کرتے ہوئے وہ حلقہ رام بن کی کل ہم ترقی کے وعدہ بند ہیں۔ضلع انتظامیہ کے کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ انہیں ضلع انتظامیہ سے مکمل اور بر وقت تعاون مل رہا ہے۔ممبر اسمبلی سے متعدد وفود بھی ملاقی ہوئے اورا نہیں عوامی اور ذاتی مسائل سے واقف کیا۔ممبر اسمبلی نے متعلقہ حُکام سے لوگوں کی شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دی۔