نئی دہلی//ملک میں ایک دن میں ریکارڈ پونے چار لاکھ سے زائد لوگوں نے کورونا کو شکست دی ، جس کی وجہ سے ایکٹو کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم چار لاکھ سے زیادہ نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں وہیں دوسرے دن چار ہزار سے زائد مریضوں کی مو ت ہوئی ہے اس دوران ہفتہ کے روز 20 لاکھ 23 ہزار 532 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 16 کروڑ 94 لاکھ 39 ہزار 663 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 86 ہزار 444 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے اب تک کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ 83 لاکھ 17 ہزار 404 ہو گئی ہے۔ اس دوران 4 لاکھ،3ہزار،738 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 22 لاکھ 96 ہزار 414 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز کچھ دنوں کے مقابلے میں کم بڑھے ہیں اور ان کی تعداد بڑھ کر 37 لاکھ 36 ہزار 648 ہوگئی ہے۔ اس دوران 4092 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ،42 ہزار،362 ہوگئی ہے۔ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 82.15 فیصد اورایکٹو کیسزکی شرح کم ہو کر 16.76 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات اب بھی 1.09 فیصد ہے۔
بھارت میں 1لاکھ،71ہزار مریض وینٹی لیٹروں پر
۔9لاکھ 2ہزار سے زائد کو آکسیجن کی ضرورت
نئی دہلی// مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 1 لاکھ،70 ہزار،841 کوویڈ مریض وینٹی لیٹروں پر موجود ہیں ، جبکہ 9 لاکھ،2 ہزار،291 مریض آکسیجن کی مدد پر ہیں ۔وبائی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال ک لئے گروپ آف منسٹر (جی او ایم) کے 25 ویں اجلاس میں وزیر صحت نے کہا کہ کوویڈ کیسز کی 1.34 فیصد شرح آئی سی یو میں ہے ، 0.39 فیصد کیس وینٹی لیٹر پر اور 3.70 فیصد کوویڈ مریض آکسیجن پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ، آئی سی یو بیڈز میں مریضوں کی تعداد 4 لاکھ،88 ہزار،861 ہے جبکہ 1 لاکھ،70 ہزار،841 مریض وینٹی لیٹر پر اور 9 لاکھ،2 ہزار،291 مریض آکسیجن پر ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ آکسیجن کی گھریلو پیداوار میں روزانہ 9400 میٹرک ٹن سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔