نئی دہلی/ یواین آئی//ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 1،768 کیسز کا اضافہ ہوا ہے اور اس جان لیوا وبا سے 98 اموات ہوئیں ہیں۔دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 56 لاکھ 20 ہزار 749 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دیئے جاچکے ہیں۔بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14989 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 39 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13123 مریض صحت مند ہوئے جس سے یہ تعداد بڑھ کر ایک کروڑ آٹھ لاکھ 12 ہزار 44 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 1768 سے بڑھ کر 1.70 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 98 مریضوں کی موت سے اس بیماری سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 346 ہو چکی ہے۔