یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 116 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ وزارت صحت نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ اس کے ساتھ ہی کورونا کے فعال مریضوں کی کل ملاکر تعداد 4,170 ہو گئی ہے جو کہ ملک میں مجموعی ایکٹو کیسز کا 0.01 فیصد ہے ۔ کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین اموات کی اطلاع ملی، جس سے اموات کی مجموعی تعداد 5,33,337 ہوگئی اور اموات کی شرح 1.18 فیصد ہوگئی۔ وزارت صحت کے مطابق اس مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4,44,72,153 ہوگئی ہے اور قومی صحت یابی کی شرح 98.81 فیصد ہے ۔دریں اثنا، دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھردواج نے کہا کہ قومی دارالحکومت روزانہ اوسطاً تین سے چار کووڈ-19 کیس سامنے آرہے ہیں اور کہا کہ شہر وائرس کے دوبارہ پیدا ہونے سے لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔حکام کے مطابق دہلی حکومت نے منگل کو کہا کہ کووڈ-19 مثبت نمونے جینوم کی ترتیب کے لیے لیبارٹریوں میں بھیجے گئے ہیں ۔
محکمہ صحت کی تجاویز نظر انداز | 72 گھنٹوں میں 55ہزار گاڑیاں شملہ گئیں
عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
نئی دہلی//نئے سال کا جشن پہاڑوں پر لاکھوں لوگ منانے جارہے ہیں۔ جس کی وجہ سے پہاڑوں پر اچھی خاصی بھیڑ دیکھی جارہی ہے۔ ایسی صورتحال میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ دراصل کرسمس کے بعد سے ہی لوگوں نے پہاڑی مقامات اور سیاحتی مقامات کا رخ کیا ہے۔ نیا سال بھی آنے والا ہے۔ لوگ چھٹیوں پر پہاڑوں پر جا رہے ہیں۔ کل منالی کی سڑکوں پر جام تھا۔ پورے راستے میں صرف گاڑیاں ہی دکھائی دے رہی تھیں۔ لوگوں کے جمع ہونے سے کورونا وائرس تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ بھیڑ کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر لوگوں کو بھیڑ سے بچنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔تاہم محکمہ صحت کی تجاویز کا عوام پر کوئی خاص اثر ہوتا نظر نہیں آتا۔ 72 گھنٹوں میں 55 ہزار گاڑیاں شملہ گئیں۔ کرسمس اور نئے سال کے موقع پر 72 گھنٹوں میں 55 ہزار گاڑیاں شملہ میں داخل ہوئیں۔