عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے منگل کو ملازمین کو نظر ثانی شدہ شرحوں پر مہنگائی الانس کی ادائیگی کی منظوری دے دی جس کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا۔گورنمنٹ آرڈر کے مطابق 7ویں پے کمیشن کی سفارشات کے تحت مستقل پے اسکیل پر کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو مہنگائی الانس ادا کیا جائے گا۔ مہنگائی الائونس کی موجودہ شرح فی مہینہ 42% ہے جو اب بنیادی تنخواہ سے 46% فی مہینہ ڈی اے کی نظرثانی شدہ شرح سے لاگو ہوگی۔جولائی 2023 سے نومبر 2023 تک مہنگائی الانس کی اضافی قسط کے بقایا جات دسمبر 2023 میں نقد ادا کیے جائیں گے۔ نظر ثانی شدہ مہنگائی الانس دسمبر 2023 کے بعد سے ماہانہ پنشن/فیملی پنشن کا حصہ بنے گا۔