گوشت، مچھلی، سبزیاں و میوہ جات منفی 18ڈگری درجہ حرارت میں سٹور کرنا لازمی
پرویز احمد
سرینگر //فوڈ سیفٹی اتھارٹی آف انڈیا نے جموںو کشمیر سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں چھوٹے درجہ پر کام کرنے والے فیکٹری مالکان، ریستوران، چھاپڑی فروشوں اور ریڈوں پرکھانے پینے کی چیزیں فروخت کرنے والوں کیلئے ’’فوڈ سیفٹی سٹنڈارڈز ریگولیشن ایکٹ 2006کے تحت قواعد و ضوابط وضع کئے ہیں۔ان میں گوشت، مچھلی، دودھ اور دودھ سے بننے والی مصنوعات کے کاروبار کرنے والے بھی شامل ہیں۔ ان قوائد و ضوابط کے تحت کسی بھی قسم کے کھانے کی خریدوفروخت سے جڑے سبھی افراد کیلئے ان قوائد و ضوابط پرچلنانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ان قوائد کے تحت رجسٹریشن کرنے والے محکمہ کو درخواست موصول ہونے کے7 دنوں کے اندردستاویزات کی جانچ پڑتال کرکے اسے منظور یا رد کرنے کا اختیار ہوتا ہے اور اگررجسٹریشن کرنے والا ادارہ 7دنوں کے اندر کوئی جواب نہیں دیتا ہے تو 30دنوں کے اندر معائنہ کرکے شیڈول 4کے تحت رجسٹریشن کی جاتی ہے۔ فوڈ سیفٹی سٹنڈارڈز ایکٹ کے قوائد و ضوابط کے تحت اگر فوڈ رجسٹریشن حاصل کرنے کے بعد مذکورہ تاجر کوئی اور کاروبار کرتا ہے جس کی اس کو اجازت نہیں ہے، تو اس کی رجسٹریشن معطل کردی جاتی ہے۔ ریستواران ، ہوٹل، ریڈی والے، چھاپڑی فروش اور سائیکلوں پر کھانے فروخت کرنے والوں کیلئے ان چیزوں کو فروخت کرنے کیلئے کچھ قوائد و ضوابط وضع کئے گئے ہیں ۔جموں و کشمیر میں ہوٹل مالکان، ریستوران، چھاپڑی فروشوں اور دیگر لوگوں کو جانکاری دینے کے باوجود بھی وہ ان قوائد و ضوابط کی خلاف وزی کررہے ہیں۔
ٹیسٹنگ
پروسسنگ کرنے والے ادارے کو کوالٹی کنٹرول اورخوراک کا معیار برقرار رکھنے کیلئے تیار شدہ خوراک کی ٹیسٹنگ کیلئے ایک منظم نظام قائم کرنا ہے جن میں ضروری لیبارٹری اور ٹیسٹنگ کیلئے درکار عملہ بھی دستیاب رکھنا لازمی ہے۔فوڈ پروسسنگ یا اس سے جڑے کارخانہ داروں کو کمشنر فوڈ سیفٹی یا ازخود فیکٹری کیلئے آدٹ کا ایک نظام قائم کرنا چاہئے یا کسی اور پارٹی سے فیکٹری کا سیفٹی آڈٹ کرانا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ فوڈ سیفٹی یا فوڈ اتھارٹی سے صفائی ستھرائی کیلئے سند حاصل کرنا ہوگی جس میں فیکٹری یا کارخانے میں صفائی کی ریٹنگ دی جاتی ہے۔
لائسنسنگ
آن لائن تجارت کے خواہش مند فیکٹری یا ریستوران مالکان کو آن لائن کاروبار کیلئے مرکزی لائسنس(Central Lience) درکار ہوگی اور آن لائن فوڈ بھیجنے کے دوران بھی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی طرف سے قوائد و ضوابط طے کئے گئے ہیں۔
گوشت اور مچھلی
ریستواران اور ڈھابوں کیلئے الگ اور چھاپڑی فروشوں کیلئے الگ طریقہ کا پیمانہ رکھا گیا ہے۔گوشت اور مچھلی سے بنے پکوانوں کو بھیجتے والوں کو اپنا سامان منتقل کرنا لازمی ہے۔ان جگہوں پرریڈیوں پر کوئی بھی کھانے والی چیزیں بھیجنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ وہاں دھواں، بدبو، دھول، کیڑے مکوڑے اور انفکیشن پھیلانے والی کوئی بھی چیز موجود نہ ہو۔گوشت اور مچھلیوں کو جن برتنوں میں تیار کیا جاتا ہے، ان برتنوں کو صاف پانی سے دھونا لازمی ہے اور اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ ان میں کوئی جراثیم موجود نہ ہو۔ گوشت، مچھلی یا اور کوئی غذائی چیز کاٹنے کیلئے کسی مصنوعی مواد یا فوڈ گریڈ پلاسٹک سے بنا ہوا کاٹنے کے تختہ کو استعمال کرنا چاہئے جو انفیکشن نہ پھیلائیں۔گوشت یا مچھلی خریدنے سے قبل اس کی فیزیکل ٹیسٹنگ جیسے رنگ، بدبو اور بناوٹ کو ضرور دیکھنا لازمی ہے۔ گوشت یا مچھلی میں کسی بھی قسم کا مصنوعہ رنگ نہیں ہونا چاہئے جیسے formaldehyde۔ گوشت، مچھلیوں، میوہ جات اور سبزیوں کو جمع رکھنے کیلئے کولڈ سٹوریج کا ہونا لازمی ہے اور یہ سب کھانے پینے کی چیزیں منفی 4سے منفی 18ڈگری کے درجہ حرارت میں رکھنی ہوتی ہیں۔ کولڈسٹوریج میں ایسا نظام قائم ہونا چاہئے جن میں انفیکشن پیدا کرنے والے جراثیم اندر نہ آسکے۔