لکھنو//سماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو نے اتوارکو رامپور سے رکن پارلیمنٹ اورسماجوادی پارٹی کے قدآورلیڈراعظم خان کو خاتون رکن پارلیمنٹ رما دیوی کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کیلئے معافی مانگنے کا مشورہ دیا ہے۔ اپرنا یادو نے کہا کہ اعظم خان ایک بڑے لیڈرہیں۔ اس طرح سے نازیبا الفاظ پران کورما دیوی سے معافی مانگنی چاہئے۔اپرنا یادو کہتی ہیں کہ اعظم خان اگرمعافی مانگ لیں گی توان کا قد کم نہیں ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اعظم خان صاحب کافی منجھے ہوئے سیاستداں ہیں۔ انہیں اس طریقے کی بات نہیں کہنی چاہئے تھی۔ اگر وہ (رما دیوی) معافی کیلئے کہہ رہی ہیں توانہیں معافی مانگ لینی چاہئے۔ملائم سنگھ کی چھوٹی بہواپرنا یادو نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کی انہوں نے ایسا کیوں کہا۔ انہیں اکسایا بھی نہیں گیا اوروہ ایک اچھے مقرربھی مانے جاتے ہیں۔اعظم خان کوپتہ ہونا چاہئے کہ پارلیمنٹ میں ان سے کیسے برتاو کی امید کی جاتی ہے اورانہیں معافی مانگنی چاہئے۔ اس سے قبل بھی جب اعظم خان نے رامپورمیں جیا پردہ کو لیکرعوامی جلسے میں تبصرہ کیا تھا تب بھی اپرنا یادونے مخالفت کی تھی اورسماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادوسیاعظم خان کے خلاف کارروائی کرنیکا مطالبہ کیا تھا۔ اپرنا یادوبھی سیاست میں سر گرم ہیں، وہ لکھنوکینٹ سیاسمبلی کا الیکشن بھی لڑچکی ہیں۔دراصل لوک سبھا میں جمعرات کوتین طلاق بل پربحث کیدوران رامپورسے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان نیاسپیکرکی کرسی پربیٹھی رما دیوی پرذاتی اور متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔