بھدرواہ //انجمن اسلامیہ بھدرواہ نے نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد بھدرواہ میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مقبول بٹ اور افضل گورو کی برسی پر حُریت کانفرنس کے بند کال کے پیش نظر بھدرواہ میں بھی 11فروری کو مکمل ہڑتال کریں۔ انجن اسلامیہ کے صدر پرویز احمد شیخ نے لوگوں سے بند کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔انہوں نے عوام سے کہا کہ ہم نے یہ کشمیریوں کی حمایت کے لئے بطور یکجہتی دن منانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مرکزی و ریاستی سرکار کو خبر دار کیا کہ وہ کشمیریوں کے مفاد کے لئے کام کریں گے اور آر ایس ایس کی پشت پناہی والی تانا شاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے وادی چناب کے عوام سے بند کو کامیاب بنانے کی بھی اپیل کی۔