سرنکوٹ //ایس ڈی ایم سرنکوٹ ڈاکٹر بشارت حسین نے گورنمنٹ ہائراسکینڈری سکول لسانہ کا اچانک دورہ کرکے وہاں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔اس موقعہ پر سکول پرنسپل مس زیتون بیگم نے ایس ڈی ایم کو تعلیمی کارکردگی کے بارے میں جانکاری دی گئی اور ساتھ ہی سکول میں ہورہی دیگر سرگرمیوں کے بارے میں بھی بتایا۔اپنے خطاب میں ایس ڈی ایم نے پرنسپل سے کہاکہ وہ سکول میں مقابلہ جاتی پروگرام کا اہتمام کیاکریں تاکہ طلباء کی ذہنی صلاحیت ابھر سکے ۔انہوںنے ملازمین کی حاضری پر اطمینان کا اظہار کیا اور اساتذہ پر زور دیاکہ وہ تعلیمی معیار پر خاص دھیان دیں کیونکہ اسی سے تبدیلی ہوسکتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ صرف تعلیمی معیار سے ہی تبدیلی رونماہوسکتی ہے ۔