عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//: جموں و کشمیر پولیس کے ایک معطل کانسٹیبل کو سرینگر میں رات بھر ناکہ چیکنگ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے ہیروئن نما مادہ برآمد ہوا۔ حکام نے جمعہ کو بتایاکہ ملزم کی شناخت آصف رحمان ریشی ولد عبدالرحمان ریشی ساکنہ بون پورہ بٹہ مالو کے طور پر ہوئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ وہ جموں و کشمیر پولیس میں بطور کانسٹیبل خدمات انجام دے رہا تھا اور 2025 سے معطل ہے۔آلوچی باغ بنڈ کے مقام پر تھانہ شیر گڑھی کی پولیس پارٹی کی جانب سے ناکہ چیکنگ کے دوران مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی گئی۔پولیس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے تقریباً سات گرام ہیروئن نما مادہ برآمد ہوا۔ برآمدگی کے نتیجے میں اسے فوری طور پر گرفتار کیا گیا اور ممنوعہ اشیا کو ضبط کرلیا گیا۔اس سلسلے میں، ایف آئی آر نمبر 32/2026 (این ڈی پی ایس)ایکٹ کے سیکشن 8/21 کے تحت پولیس سٹیشن شیر گڑھی میں درج کی گئی ہے۔