پونچھ//معذور ایسو سی ایشن پونچھ کا اجلاس منعقد ہواجس میں محکمہ سماجی بہبود کی ضلع افسرپونچھ ڈاکٹر نعیمہ بھٹی کو اعزاز سے نوازاگیا۔ اجلاس کی صدارت تنظیم کے ضلع صدر عبدالرشید شاہ پوری نے کی ۔ انہوں نے موصوفہ کی کارکردگی کی سراہنا کرتے ہوئے ان کو اعزاز سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضلع کے معذور طبقہ کی خوش بختی ہے کہ انہیں ایسی افسر ملی ہیں جو غریب عوام کا ہر جائز کام سرانجام دیتی ہیں۔نعیمہ بھٹی کو اعزازی مومنٹو پیش کیاگیا اور ساتھ ہی یہ امید کی گئی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح سے مسائل حل کرتی رہیںگی ۔اس موقعہ پر عبد الجبار تانترے، فوجی محمد رشید ،راجہ شیر خان ، شوکت حسین ، نواز شریف،فیاض اعوان،جمال دین،مولوی محمد اعظم ،محمد رشید ڈوئی،چوہدری نذیر ،کمال دین اورویگران بھی موجو دتھے ۔